حفظ قرآن کی فضیلت
1- قرآن کریم: (وَ اذْکُرْنَ مَا یُتْلَى فِی بُیُوتِکُنَّ مِنْ آیَاتِ اللهِ وَ الحِکْمَةِ) احزاب - ٣٤.
تمہارے گھروں میں اللہ کی جن آیتوں اور حکمت کی باتوں کی تلاوت کی جاتی ہے انہیں یاد رکھنا۔
2 - پیغمبر اسلام : (لا یُعَذِّبُ اللهُ قَلباً وَعَى القُرآن) بحار الانوار ، ج ۸۹، ص ١٧٧ و ۱۷۸.
جس سینہ میں قرآن محفوظ ہے اللہ تعالی اسے عذاب نہیں کرے گا۔
3 - پیغمبر اسلام : (اقرَؤُا القَرآنَ وَ اسْتَظْهِرُوهُ فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى لا یُعَذِّبُ قَلباً وَعَى القُرآنَ) مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل ، ج ٤، ص ۲۴۵.
قرآن کی تلاوت کرو اور اسے محفوظ رکھو کیونکہ جس قلب میں قرآن ہے اللہ تعالی اس پر عذاب نہیں کرے گا۔
4 - پیغمبر اسلام : (مَنِ اسْتَظهَرَ الْقُرْآنَ وَ حَفِظَهُ وَ أَحَلَّ حَلالَهُ وَ حَرَّمَ حَرَامَهُ أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِهِ الْجَنَّةَ وَ شَفَّعَهُ فِی عَشَرَةٍ مِنْ أَهْلِ بَیْتِهِ کُلُّهُمْ قَدْ وَجَبَ لَهُ النَّار) مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل ، ج ٤، ص ۲۴۵.
جو شخص قرآن کو حفظ کرے اور اسے محفوظ کرلے، اس کی حلال کردہ چیزوں کو حلال اور حرام کو حرام سمجھے تو خدائے متعال قرآن کی بنا پر اسے جنت میں داخل کرے گا اور اس کو اپنے گھر والوں میں سے دس آدمیوں کی شفاعت کا حق دے گا کہ جو جہنم کی آگ کے حقدار ہوں گے۔
5 - پیغمبر اسلام : (ثَلاثَةٌ یَزِدنَ فِی الحِفظِ ویَذْهَبْنَ بِالْبَلْغَمِ قِراَءَةُ القُرآنِ وَ العَسَلُ وَ اللُّبَانِ) صحیفة الرضا، ص ٦٨.
تین چیزیں قوت حافظہ کو بڑھاتی ہیں اور بلغم کو ختم کرتی ہیں : قرآن کریم کی تلاوت ، شہد اور کُندر۔