وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقوا. (سوره مبارکه آل عمران آیه ۱۰۳)
اس زمانے میں شیطانی طاقتیں، طاغوتی طاقتیں اور ان سب کا سرغنہ امریکہ ، انسانیت کے خلاف شیطنت اور سرکشی کے مظہر ہیں۔
آپ دیکھ رہے ہیں کہ مختلف ملکوں کو دھمکی دیتا ہے ، قوموں پر حملہ کرتا ہے، تمام انسانی قوانین کے خلاف انسانوں کے ساتھ رفتار کرتا ہے، بشریت کے قابل قبول انسانی قوانین میں سے کسی بھی قانون کا احترام نہیں کرتا ہے۔
آپ ملاحظہ فرمائیں، دیکھیں عراق میں ان لوگوں نے کیا کارنامہ انجام دیا، افغانستان میں کیا کارنامہ انجام دیا، ان لوگوں کو نہ جنگی قیدی سمجھتے ہیں، نہ سیاسی قیدی جانتے ہیں اور نہ تو عادی زندگی کے حقوق کی حد تک ان کی اہمیت کے قائل ہیں۔
جہاں کہیں بھی یہ پہنچے، چاہے امریکہ لاطین ہو، یا افریقہ اور ایشیا ہو ، ہر جگہ فساد پھیلایا۔ یہ شر اور شرارت کے مظہر ہیں۔ یہ لوگ اس زمانے میں اسلامی دنیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور عالم اسلام کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اس کا علاج اور راہ حل کیا ہے ؟۔
اس کے علاج و راہ حل کو قرآن نے ہمیں بتایا ہے : «وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقوا. (سوره مبارکه آل عمران آیه ۱۰۳)»، اسلامی طاقت ایک بہت بڑی طاقت ہے اور یہ سب قرآن کی برکت حاصل ہو گی۔ قرآن کو سمجھنے ، اس میں تدبر کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے پڑھیں۔
اپنے ملک کے قلبی حدود میں عمل کرنے کے لئے اور اپنی ذاتی مملکت کے وجود میں اور اسلامی سماج کے اندر عمل کرنے کے لئے بھی پڑھیں۔ قرآن مسلمانوں کو فکر عطا کرتا ہے، راستہ دکھاتا ہے، انہیں بیدار کرتا ہے، ان کو طاقتور اور قوی بناتا ہے ، انہیں قوت قلب بخشتا ہے، یہ سب قرآن کی برکتیں ہیں۔
۱۳۸۲/۷/۶