التبیان کرگل لداخ

قرآن اور حدیث کی خالص تعلیم و تشہیر

قرآن اور حدیث کی خالص تعلیم و تشہیر

التبیان کرگل لداخ

وَنَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْکِتَابَ تِبْیَانًا لِکُلِّ شَیْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِینَ

1- قرآن کے معلم اور متعلم کی  برتری

1- قرآن کریم:  ﴿الرَّحْمَن عَلَّمَ القُرْآن  خدائے رحمان نے قرآن کی تعلیم دی ہے۔( سوره الرحمن،  1و2)

2-  پیامبراسلام ص : ﴿ خِیَارُکُم مَن تَعَلَّمَ القُرآنَ وَعَلَّمَهُ ﴾تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن کو سیکھیں اور دوسروں کو   سکھائیں۔ (و سائل الشیعه ، ج6، ص 167)

3-  پیامبراسلام ص: ﴿مَن عَلَّمَ آیَةً فِی کِتَابِ اللهِ تَعَالَى کَانَ لَهُ أَجرُهَا مَا تُلِبَت﴾  جو انسان قرآن کی کسی ایک آیت کی تعلیم دے گا تو جب تک اس آیت کی تلاوت ہوتی رہے گی اس کا اجر و ثواب اسے ملتار ہے گا۔(تفسیر البیان العصافی الکلام اللہ الوافی ، ج ۵، ص 194)

4-  پیامبراسلام ص:  ﴿مُعَلِّمُ الْقُرآنِ و مُتَعَلِّمُهُ یَسْتَغْفِرُ لَهُ کُلُّ شَیْءٍ حَتَّى الحُوتُ فِی البَحر﴾  قرآن کو سکھانے اور سیکھنے والے کے لئے ہر چیز طلب مغفرت کرتی ہے یہاں تک کہ سمندر کی مچھلیاں بھی اس کے لئے استغفار کرتی ہیں۔(تفسیر البیان العصافی الکلام اللہ الوافی ، ج ۵، ص 194)

5-  امام على علیہ السلام:  ﴿إنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَیَهُمُّ بِعَذَابِ أَهلِ الأَرضِ جَمِیعاً حَتَّى لا یُرُیدُ أَنْ یُحَاشِیَ مِنْهُمْ أَحَداً إِذَا عَمِلُوا بِالمَعَاصِی وَ اجْتَرَحُوا السَّیِّئَاتِ فَإذا نَظَرَ إِلَى الشِّیبِ نَاقِلِى أقدَامِهِم إِلَى الصَّلَواتِ وَالوِلدَانِ یَتَعَلَّمُونَ القُرآنَ رَحِمَهُمْ وَ آخَرَ عَنْهُمْ ذَلِک﴾ جب زمین والے گناہ کرتے ہیں اور برائیوں کے مرتکب ہوتے ہیں تو بیشک خدائے عز و جل تمام اہل زمین پر عذاب کا ارادہ کرتا ہے اس حد تک کہ کسی کو اس عذاب سے الگ نہ کرے، پس جب وہ بوڑھوں کو دیکھتا ہے کہ مسجدوں کی طرف نماز کے لئے قدم بڑھاتے ہوئے جارہے ہیں اور بچوں کو دیکھتا ہے کہ وہ قرآن کو سیکھ رہے ہیں تو اہل نماز ضعیفوں اور قرآن سیکھنے والے بچوں کی وجہ سے لوگوں پر رحم کرتا ہے اور عذاب کو ان سے ٹال دیتا ہے۔ (بحار الانوار ، ج ۸۹، ص ۱۸۵)

6-   امام صادق  علیہ السلام : ﴿ یَنبَغِی لِلْمُؤْمِن أنْ لَا یَمُوتَ حَتَّى یَتَعَلَّمَ الْقُرْآن أَو یَکُونَ فِی تَعلِیمِهِ ﴾ مومن کے لئے سزاوار نہیں ہے

 

7- حضرت امام کا ظمعلیہ السلام  سے حفص نے نقل کیا: ﴿سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ جَعْفَرِ علیہ السلام  یَقُولُ لِرَجُلٍ أَ تُحِبُّ الْبَقَاءَ فِی الدُّنْیَا فَقَالَ نَعَمْ فَقَالَ وَ لِمَ قَالَ لِقِرَاءَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَسَکَتَ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ بَعْدَ سَاعَةٍ یَا حَفْصُ مَنْ مَاتَ مِنْ أَوْلِیَاتِنَا وَ شِیعَتِنَا وَ لَمْ یُحْسِنِ الْقُرْآنَ عَلَّمَ فِی قَبْرِهِ لِیَرْفَعَ اللَّهُ بِهِ مِنْ دَرَجَتِهِ فَإِنَّ دَرَجَاتِ الْجَنَّةِ عَلَى قَدْرِ آیَاتِ الْقُرْآنِ یُقَالُ لَهُ اقْرَأْ وَ ارْقَ فَیَقْرَأَ ثُمَّ یَرْقَى

ترجمه: حفص کہتے ہیں کہ میں نے حضرت موسی ابن جعفر علیہ السلام    ان سے سنا کہ ایک آدمی سے کہہ رہے تھے : کیا دنیا میں رہنا پسند کرتے ہو، اس نے عرض کیا : ہاں، آپ نے پوچھا: کس لئے ؟ اس نے کہا : قل ہو اللہ احد کی تلاوت کے لئے ، حضرت علیہ السلام   خاموش ہو گئے اور تھوڑی دیر کے بعد مجھ سے فرمایا : اے حفص ہمارے دوستوں اور شیعوں میں سے جو کوئی بھی مرجائے اور قرآن کو اچھی طرح پڑھنا نہ جانتا ہو تو اسے قبر میں قرآن کی تعلیم دی جائے گی تا کہ اللہ تعالٰی اس کے درجات کو بلند کرے کیونکہ جنت کے درجے قرآن کی آیتوں کے برابر ہیں، اس سے کہا جائے گا:پڑھو اور بلند درجہ پر جاؤ، پس وہ پڑھنے کا اور اوپر جائے گا۔ (اصول کافی ، ج ۲، ص ۶۰۶ )

8- حفص، امام کا ظم علیہ السلام   کے متعلق کہتے ہیں: ﴿فَمَا رَأَیْتُ أَحَداً أَشَدَّ خَوْفاً عَلَى نَفْسِهِ مِنْ مُوسَى بْن جَعْفَر علیہ السلام   وَلَا أرْجَى النَّاس وَکَانَتْ قِرَاءَتْهُ حُزْناً فَإذَا قَرَأَ فَکَأَنَّهُ یُخَاطِبُ إِنْسَاناً

ترجمه: حفص کہتے ہیں ،میں نے کسی  انسان کو حضرت موسی بن جعفر علیہ السلام سے زیادہ خوف زدہ نہیں دیکھا اور ان سے زیادہ امیدوار بھی کسی کو نہیں دیکھا، وہ قرآن کو زنجیدہ و محزون اور گریہ کی حالت میں پڑھتے تھے اور جس وقت وہ قرآن کی تلاوت کرتے تھے ایسا لگتا تھا کہ کسی انسان سے بات کر رہے ہیں۔(اصول کافی ، ج ۲، ص ۶۰۶ )

9-  معصوم علیہ السلام   :﴿أَنَّ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرآنَ یُکْسَى یَوْمَ الْقِیَامَةِ حُلَتَیْنِ ثُمَّ یُقَالُ لَهُ: اقْرَأْ وَارقَا فَکُلَّمَا قَرَأ آیَةً صَعِدَ دَرَجَةً وَ یُکْسَى أَبْوَاهُ حُلَتَیْنِ إِنْ کَانَا مُؤْمِنَیْنِ، ثُمَّ یُقَالُ لَهُمَا: هَذَا لِمَا عَلَّمْتُمَاهُ الْقُرآنَ

ترجمه: بیشک جو شخص قرآن کو سیکھتا ہے، قیامت کے دن اسے دو جنتی لباس پہنائے جائیں گے اور اس سے کہا جائے گا پڑھو اور اوپر جاؤ ، پس جب بھی وہ آیت کی تلاوت کرے گا ایک درجہ بلندی پر جائے ۔ پھر اس کے ماں باپ کو بھی دو بہشتی لباس پہنائے جائیں گے، اس بعد ان سے کہا جائے گا کہ یہ مقام ومرتبہ جو تمہیں عطا کیا گیا ہے وہ اس لئے کہ تم نے اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیم دی ہے۔ (ہدایتالامتهای احکام الائمۃ، ج ۳، ص ۶۵)

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی